میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ فوڈ کنٹرول حیدرآبادمیں کنٹریکٹ ملازمین کا سسٹم

سندھ فوڈ کنٹرول حیدرآبادمیں کنٹریکٹ ملازمین کا سسٹم

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ ابراہیم انڑ)سندھ فوڈکنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں کنٹریکٹ ملازم 18گریڈ کے عہدے پر براجمان،عملے نے محکمہ جاتی پالیسی کے احکامات ہوامیںاڑا دیئے۔ متعددملازمین 6ماہ سے زائد عرصہ اسسٹنٹ اور فوڈ سیفٹی انچارج کے عہدے پر تعینات، تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی حیدرآباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل سومرو کو ہٹانے کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر کنٹریکٹ ملازمہ ایمان فاطمہ کو مقرر کردیا گیا،جبکہ ملازمین کو محکمہ اینٹی کرپشن کا بھرم کروانے والے کنٹریکٹ ملازم جنید سومرو فوڈ کنٹرو ل اتھارٹی کا سسٹم چلانے لگے ، ذرائع کے مطابق سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد آفس کا نظام چلانے والے 25سے زائد ملازم کنٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے ہیں جبکہ ادارے کی پالیسی کے مطابق فوڈ کنٹرول اتھارٹی میں تجربہ کار اوربا صلاحیت عملے کی بھرتی کویقینی بنانے کے احکامات ہیں ، دوران کارروائی عملہ کھانے پینے کی ناقص اور غیر معیاری اشیاء کے لیب ٹیسٹ کے بجائے دکانداروں پر بھاری جرمانے لگانے میں مصروف ہیں۔ جبکہ ایک عہدے پر کام کرنے والے ملازم کو 2 ماہ کے دوران عہدے سے ہٹا کر دوسرے عہدے پر مقرر کیا جاتا ہے ،اور فوڈ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں 5 من پسند ملازمین 6 ماہ سے زائد عرصہ سے ایک عہدے پر فائز ہیں،رابطہ کرنے پر ڈیپوٹیشن پر تعینات ڈائریکٹر عبدالواحد چنا نے بتایا کہ ایمان فاطمہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر نہیں بلکہ فوڈ سیفٹی افسر مقرر کیا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں