الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران نے چیف الیکشن کمشنر پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا ہے، ترجمان الیکشن کمیشن
شیئر کریں
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران نے چیف الیکشن کمشنر پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن تمام فیصلے باہمی مشاورت اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مشترکہ طور پر کرتا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران نے چیف الیکشن کمشنر پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ ارکان نے باور کروایا ہے کہ ابھی تک کے تمام فیصلے باہمی مشاورت سے ہوئے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق تمام اضلاع کا سیٹوں کا کوٹہ بھی الیکشن کمیشن نے باہمی رضا مندی اور قانونی تقاضوں سے طے کیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ حلقہ بندی کمیٹیوں نے ابتدائی حلقہ بندی کی اور پھر اعتراضات داخل ہونے کے بعد کمیشن نے ان پر فیصلے کئے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع حافظ آباد کے بارے میں objections کا فیصلہ بھی 5 ممبر بینچ نے مکمل ہم آہنگی سے کیا۔