افغانیوں کے جعلی شناختی کارڈز، اسکروٹنی تک انتخابات ملتوی کرانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۱ دسمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
اسلام آباد ہائی کورٹ نے افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کی اسکروٹنی تک عام انتخابات ملتوی کرانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024ء کا انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے، اب عدالت عام انتخابات ملتوی کرنے کے احکامات کیسے جاری کر سکتی ہے؟درخواست گزار آفتاب عالم کے وکیل نے کہا کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے، افغان مہاجرین کی جانب سے جعلی شناختی کارڈز بنوا کر ووٹر لسٹوں میں شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کے باعث عام انتخابات پر سوالات اٹھیں گے، غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی جانب سے پاکستانی پاسپورٹ کا استعمال ملکی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہے۔