میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کمشنر کراچی، ناجائز منافع خوروں کی گرفتاری اور جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ ، ٹیمیں تشکیل

کمشنر کراچی، ناجائز منافع خوروں کی گرفتاری اور جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ ، ٹیمیں تشکیل

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی ( رپورٹ جوہر مجید شاہ )کمشنر کراچی نے ناجائز منافع خوروںکے خلاف کریک ڈاؤن کا عندیہ دیا ہے ، پیٹرول کی قیمت میںکمی آنے کے بعد بھی قیمتوں کا اضافہ برقرار رکھنے والی مافیا کے خلاف عملی کارروائی کریں گے ۔ جرأت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت کا کہنا تھا کہ دودھ کی طرح اب جلد ہی گوشت ودیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لائیں گے ، صارفین کو سرکاری نرخ ناموں کے مطابق اشیاء کا فراہم ہونا یقینی بنایا جائے گا ، مہنگائی کی ذمہ دار مافیا سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا ، جلد ہی بھاری جرمانے اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے ، اس حوالے سے مختلف ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں ، روزانہ کی بنیاد پر منعقد ہونے والے اجلاس میں تمام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ، جس میں مارکیٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو بھی شامل رکھا جاتا ہے ، ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز کو منافع خوروں کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کردیا گیا ہے ،سبزیوں بھی اضافی قیمت پر فروخت ہورہی ہیں ، بڑا کریک ڈاؤن کر کے سب کو قانون کے دائرے میں لائیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں