میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع، انتخابی ضابطہ اخلاق بھی جاری

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع، انتخابی ضابطہ اخلاق بھی جاری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج سے شروع ہوگیا ہے۔الیکشن میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی وصولی بھی جاری ہے اور جن امیدواروں نے کل کاغذات وصول کیے تھے انہوں نے ا?ج انہیں پْر کرکے جمع کرانا شروع کردیا ہے۔حلقہ این اے 49 اٹک ون سے پہلے امیدوارنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔ سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم نے ا?زاد حیثیت سے کاغذات آراو کیآفس میں جمع کروائے۔امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے این اے 6 دیرلوئر کے لیے آر او دفترسیکاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں۔مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نے کراچی کے حلقہ این اے 242 سے شہباز شریف کے لیے نامزدگی فارم حاصل کرلیا ہے۔ ایم کیو ایم کے مصطفی کمال نے بھی این اے 242 سیکاغذات جمع کرانے کا اعلان کیا ہے کاغذات نامزدگی کا اجرا اور وصولی 22 دسمبر تک جاری رہے گی۔خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے بھی کاغذات نامزدگی کا اجرا اور وصولی جاری ہے۔ مخصوص نشستوں کیلئے سیاسی جماعتیں ترجیحی لسٹ 22 دسمبر تک جمع کرواسکتی ہیں۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے امیدواروں اور پولنگ ایجنٹس کیلئے 80 نکات پر مشتمل انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔ضابطہ اخلاق کے مطابق صدر،وزیراعظم،چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور تمام پبلک آفس ہولڈرز کے انتخابی مہم میں حصہ لینے پرپابندی ہوگی۔ نگران حکومت پر بھی انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں