میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان کے لیے قرض کی منظوری رائز ٹو پروگرام کے تحت دی گئی ہے، جس کا مقصد پاکستانی مالیاتی انتظام، پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کے لیے مسابقت کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان کو فوری مالیاتی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے پاس انتخابات کے بعد دیرینہ اسٹرکچرل مسائل حل کرنیکا موقع ہے، جسے اگر گنوا دیا توپاکستان کے دوبارہ معاشی مسائل میں گھرنیکا خدشہ ہے۔پروگرام کے تحت پاکستان کی مالی پالیسی سے متعلق کوآرڈینیشن اور قرضوں میں شفافیت لائی جائے گی۔ پراپرٹی کے شعبے میں ٹیکسوں کو مضبوط بنانا پلان کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔ عالمی بینک کا کہنا ہے کہ ٹیکس قوانین پر عمل درآمدکی لاگت میں کمی اور ڈیجیٹل ادائیگی کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔ امپورٹ ٹیرف میں کمی کے ذریعے برآمدات کو فروغ دیا جائے گا۔کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک ناجی بن حسین کا کہنا ہے کہ رائز ٹو پروگرام ٹیکس، توانائی، کاروباری اور موسمیاتی اصلاحات کا پہلا مرحلہ مکمل کرتا ہے۔ یہ پروگرام محصولات بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں یہ اخراجات کا ہدف بہتر بنانے،مسابقت، سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بھی بنایا گیا ہے۔ پروگرام سے پاکستان کے پاور سیکٹرکے بہتر انتظام میں بھی مدد ملے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں