میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مخدوم خاندان کو ہرانے 2 بھائی میدان میں اتر گئے

مخدوم خاندان کو ہرانے 2 بھائی میدان میں اتر گئے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

انتخابات میں پرانے کھلاڑیوں کے خلاف ن لیگی رہنماوں کی منظم منصوبہ بندی جاری ہے ، مخدوم خاندان کو ہرانے کے لیے مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ف میں شامل دوبھائی مقابلے کے لیے کھڑے کیے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن نے مٹیاری سے قومی اور شہدادپور سے صوبائی حلقے سے انتخابی اکھاڑے میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق بشیر میمن این اے 216 مٹیاری سے سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزمان کے مد مقابل ہوں گے جبکہ بشیر میمن پی ایس 44 شہدادپور سے صوبائی حلقے پر انتخاب میں حصہ لیںگے ، ذرائع کے مطابق بشیر میمن کے بھائی اور مسلم لیگ فنکشنل مٹیاری کے صدر نصیر میمن حلقہ پی ایس 56 مٹیاری1 سے مخدوم محبوب الزمان کے مد مقابل ہیں، بشیر میمن کے سرگرم ہونے کے بعد مٹیاری ضلع کے انتخابات میں کئی سال سے ناقابل شکشت مخدوم خاندان کے لیے چیلنج ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں