ادارے اپنی حدود میں رہیں، اسمبلی تحلیل کرنا ہمارا آئینی حق ہے، عمران خان
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل کرنا ہمارا ٓئینی حق ہے، گورنر پنجاب کا اقدام غیرقانونی ہے، تمام اداروں کو اپنی حد میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوگا، ملک کی موجودہ معاشی صورت حال کے ذمہ دار جنرل (ر) باجوہ ہیں،نجی چینل کے مطابق زمان پارک لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے لیے آئے وکلاء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ کی غلامی سے نکلنے کے لیے ملک میں انصاف کا نظام بحال ہونا ضروری ہے، اسمبلیوں کو تحلیل کرنا ہمارا آئینی حق ہے، جب تک رول آف لا نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرسکتا، اس لیے وکلاء ملک بھر میں رول آف لاء کے حوالے سے بھرپور تحریک شروع کریں۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر وکلاء نے سابق وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی کہ گورنر پنجاب کا وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کرنے کا اقدام عیر قانونی ہے، اسمبلی تحلیل اور گورنر کے اقدام کے حوالے سے منظور وٹو کیس کا عدالتی فیصلہ بالکل واضح ہے۔