کے الیکٹرک کراچی والوں پرقہرڈھانے کیلئے تیار
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ دسمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
کے الیکٹرک نے صارفین کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔ وفاقی حکومت نے کراچی کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) میں جمع کرادی ہے۔ نیپرا اعلامیے کے مطابق کراچی کے بجلی صارفین کیلئے فی یونٹ 3 روپے 30 پیسے مہنگا کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کی بجلی کی قیمت ڈسکوز کے سہ ماہی ٹیرف کے برابر بڑھانے کی تجویز ہے۔ اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 4 ماہ کے لیے مہنگی کرنے کی تجویز ہے، درخواست پر سماعت 27 دسمبر کو ہوگی۔نیپرا حکام کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا حتمی فیصلہ سماعت کے بعد ہوگا۔بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پراضافی بوجھ پڑے گا،مہنگائی کے ستائے عوام مزیدپریشانی ہوں گے ۔