میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئین پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، گورنر پنجاب

آئین پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، گورنر پنجاب

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۱ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے یہاں گورنر ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پنجاب کے اندر جاری سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ ٔخیال کیا گیا۔ ملاقات میں پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اخونزادہ چٹان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ آئین پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ سیاست کی پرواہ کیے بغیر ملکی مفاد میں مشکل فیصلے کرنا مسلم لیگ(ن)کی قیادت اور اتحادی جماعتوں کی حب الوطنی کی دلیل ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بلاشبہ ملک کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے اور پی ٹی آئی کی سیاست نہ صرف ملکی معاشی ترقی کو نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ ملکی سالمیت کے لئے بھی نقصان دہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو معاشی اور دیگر مسائل سے نکالنے کے لیے کوشاں ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں بہتری بھی آ رہی ہے۔ پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ گورنر پنجاب کا حکم آئین کے آرٹیکل 130 کے مطابق ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس بار پاکستان تحریک انصاف کو دھکا شاہی نہیں کرنے دیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پنجاب میں آئین و قانون کی حکمرانی ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں