میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رمیز راجہ کو چیئرمین شپ سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال

رمیز راجہ کو چیئرمین شپ سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۱ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کو چیئرمین شپ سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم شہباز شریف کوارسال کر دی گئی۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے سمری وزیراعظم آفس کوبھجوا دی، جس میں پی سی بی گورننگ بورڈ ممبرز کے لیے نجم سیٹھی اور شکیل شیخ کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سمری میں رمیز راجہ اور اسد علی خان کی جگہ نئے نام شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری کی باضابطہ منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سابق پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی اس ضمن میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی تعینات کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ یاد رہے کہ 2014ء میں بھی مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے نجم سیٹھی کو پی سی بی کا سربراہ مقرر کیا تھا۔ بعد ازاں 2018ء میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئی تو انہیں مستعفی ہونا پڑا اور ان کی جگہ احسان مانی کو نیا چیئرمین پی سی بی مقرر کیا گیا تھا۔ نجم سیٹھی نے پی سی بی چیئرمین کی حیثیت سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا آغاز کیا اورملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے اقدامات کیے تھے۔ پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کی شان دار کامیابی کے بعد لیگ کے اگلے دونوں ایڈیشن پہلے سے زیادہ کامیاب ثابت ہوئے اور پی ایس ایل نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنانے کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کو بہترین کھلاڑی فراہم کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں