میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فلم کشمیر فائلز بے ہودہ اور پروپیگنڈا کے بعد اب کچرا قرار

فلم کشمیر فائلز بے ہودہ اور پروپیگنڈا کے بعد اب کچرا قرار

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۱ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

بھارتی اسکرین رائٹر اور ڈائریکٹر سعید اختر مرزا نے مودی سرکار کی پسندیدہ فلم ‘کشمیر فائلز’ کو کچرا قرار دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کشمیری پنڈٹ کا ایشو حقیقت ہے لیکن اس نے جتنا ہندوؤں کو متاثر کیا ہے اسی طرح مسلمانوں کو بھی متاثر کیا ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ انسانیت کی طرف جائیں اور کسی ایک سائیڈ کو سپورٹ نہیں کریں۔ ”کشمیر فائلز” کو گزشتہ دنوں انڈیا میں منعقدہ انٹرنیشل فلم فیسٹیول میں بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، فیسٹیول کی جیوری نے فلم کو ‘بیہودہ’ اور ‘پروپیگنڈا’ قرار دیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو تاریخ کو درست طریقے سے سمجھنا چاہئے اور پروپیگنڈا آئیڈیاز کی حمایت نہیں کرنی چاہئے۔ اختر مرزا کا کہنا تھا کہ حب الوطنی کی اصطلاح کو آج کل ایک پیسے کمانے کی مشین کی طرح استعمال کیا جاتا ہے اور یہ صرف پاکستانی یا بھارتی نہیں بلکہ ایک عالمی مسئلہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں