نیو سعید آباد ٹاؤن کمیٹی میں کروڑوں کی خرد برد کا انکشاف
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) نیو سعید آباد ٹاؤن کمیٹی میں کروڑوں روپوں کی خرد برد کا انکشاف، اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا، ٹاؤن افسر آغا جاوید پٹھان کے ساتھ اکاؤنٹنٹ اشفاق ڈاہری، پرویز پٹھان اور لیاقت میمن کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز، اینٹی کرپشن نے ریکارڈ کیلئے ڈائریکٹر محکمہ بلدیات کو بھی خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق مٹیاری ضلع کی نیو سعید آباد ٹاؤن کمیٹی میں کروڑوں روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے، اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہیں ٹاؤن افسر آغا جاوید پٹھان کے ساتھ اکاؤنٹنٹ اشفاق ڈاہری، کلرک پرویز پٹھان اور کلرک لیاقت میمن کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، اینٹی کرپشن کے تحقیقاتی افسر نے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بورڈ محکمہ بلدیہ کو لکھے گئے لیٹر کے مطابق 4 نوٹس بھیجنے کے باوجود ریکارڈ نہیں دیا گیا ہے، اینٹی کرپشن نے ڈائریکٹر سے ٹاؤن کمیٹی نیو سعید آباد کو جنوری 2021 سے اب تک ملنے والے او زی ٹی شیئر، ملازم اور ان کے عہدے، اکاؤنٹس کی سالانہ رپورٹ، جنوری 2021 سے دسمبر 2022 تک کی آڈٹ رپورٹ سمیت دیگر تفصیلات 23 دسمبر تک طلب کر لی ہیں، اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق ٹاؤن کمیٹی نیو سعید آباد میں ٹیکس ریکوری، ٹھیکوں کی تقسیم، پیٹرول کی مد سمیت دیگر کاموں میں سابقہ ایڈمنسٹریٹر، ٹاؤن افسر ،اکاؤنٹنٹ اور کلرک کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے۔