میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسریٰ یونیورسٹی توہین عدالت، رجسٹرار عبدالقادر میمن معطل

اسریٰ یونیورسٹی توہین عدالت، رجسٹرار عبدالقادر میمن معطل

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

اسریٰ یونیورسٹی معاملہ، توہین عدالت کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ کراچی میں سماعت سندھ ہائی کورٹ نے رجسٹرار عبدالقادر میمن کو معطل کردیا، غلام رسول قاضی قائم مقام رجسٹرار مقرر، چانسلر پروفیسر غلام قادر قاضی کا نوٹیفکیشن نکالنے سمیت یونیورسٹی معمولات سنبھالنے کا حکم، غلام رسول قاضی نے رجسٹرار کا چارج سنبھال کر چانسلر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، سابق وائس چانسلر کا غیرقانونی قبضہ برقرار، تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کراچی کے احکامات پر اسریٰ اسلامک فاؤنڈیشن نے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دو بار اجلاس کرکے بھاری اکثریت سے پروفیسر ڈاکٹر غلام قادر قاضی کو اسریٰ یونیورسٹی کا چانسلر مقرر کیا تھا تاہم سابق وائس چانسلر ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری کے مقرر کردہ رجسٹرار عبدالقادر میمن نے ڈاکٹر غلام قادر قاضی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جس پر سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی، توہین عدالت کی درخواست کی سماعت میں سندھ ہائی کورٹ نے اگلے احکامات تک رجسٹرار عبدالقادر میمن کو معطل کرکے غلام رسول قاضی کو اسریٰ یونیورسٹی کا قائم مقام رجسٹرار مقرر کردیا ہے۔ عدالت نے قائم مقام رجسٹرار کو چانسلر کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سمیت یونیورسٹی امور سنبھالے کے احکامات بھی دے دیے ہیں، عدالتی احکامات کے بعد غلام رسول قاضی نے رجسٹرار کا عہدہ سنبھال لیا ہے اور چارج سنبھالتے ہی ڈاکٹر پروفیسر غلام قادر قاضی کا بطور چانسلر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ دوسری جانب ترجمان اسریٰ اسلامک فاؤنڈیشن کے مطابق سابق وائس چانسلر ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری کا اسریٰ یونیورسٹی پر غیرقانونی قبضہ برقرار ہے وہ چانسلر کے چارج سنبھالنے میں رکاوٹیں پیدا کرنے کیلئے مختلف حربوں کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہے، ترجمان نے کہا کہ سابق وائس چانسلر قانون و آئین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اپنا غیرقانونی قبضہ برقرار رکھنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے، انہیں عدالتوں اور قانون پر پورا یقین ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں