میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں گیس ہے ہی نہیں ، ہرسال ذخائرکم ہورہے ہیں،شوکت ترین

ملک میں گیس ہے ہی نہیں ، ہرسال ذخائرکم ہورہے ہیں،شوکت ترین

ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں ہے،پوری دنیا میں گذشتہ 20 سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے۔امریکا اور ہندوستان جیسے ممالک میں بھی مہنگائی ہے،بجلی کا ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے، مسئلہ گیس کا ہے ۔خیبرپختونخواسے سینیٹ کی خالی نشست پرتحریک انصاف کے امیدوارشوکت ترین بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے۔نومنتخب سینیٹرشوکت ترین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بغیر سود کے مکانوں کیلئے چالیس لاکھ گھرانوں کو قرضے دیں گے، مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں ہے،پوری دنیا میں گذشتہ 20 سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے، امریکا اور ہندوستان جیسے ممالک میں بھی مہنگائی ہے، شوکت ترین کاکہنا تھا کہ گیس ہے ہی نہیں، ہر سال ذخائر کم ہوتے جا رہے ہیں،کوشش کر رہے ہیں کہ گیس کے مزید ذخائر دریافت ہوں ، بجلی کا ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے، میرا ووٹ کراچی سے نہیں لاہور سے یہاں آیا ہے، لاہور میں میرے والدین رہتے تھے اور یہاں میرا سسرال ہے، لاہور میں والدین کا گھر ہے، داماد ادھا گھر والا ہوتاہے، ملک میں ترقی کی شرح آہستہ آہستہ بڑھے گی، انکاکہنا تھا کہ میں نے پچھلی بار وزارت اپنی مرضی سے چھوڑی تھی،کوشش کرونگا ہر. مہینہ یہاں اونگا ۔ خیبرپختونخوا کے مالی اور دوسرے مشکلات کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرونگا،شوکت ترین نے مزید کہا کہ 30 سال خیبرپختونخوا نے دہشت گری دیکھی ہے فاٹا اور پاٹا کا 5 سال کے لئے ٹیکس سے مستثنیٰ دینا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں