میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان کوتباہی سے بچانے کیلئے عالمی کوششیں ناگزیر ہیں ،آرمی چیف

افغانستان کوتباہی سے بچانے کیلئے عالمی کوششیں ناگزیر ہیں ،آرمی چیف

ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے کی جس میں امریکی نمائندہ خصوصی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہرسطح پرسفارتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سپہ سالار سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو) میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران افغانستان کی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلامی تعاون تنظیم کے غیرمعمولی اجلاس میں شرکت پر امریکی نمائندہ خصوصی سے اظہار تشکرکیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان کو انسانی تباہی سے بچانے کے لیے عالمی کاوشیں ناگزیر ہیں، دنیا اور خطہ ایک غیر مستحکم افغانستان کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ملاقات میں امریکی نمائندے نے افغانستان سے متعلق پاکستان کے کردار،پاک افغان بارڈرمینجمنٹ سے متعلق پاکستان کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے ملاقات میں تھامس ویسٹ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہرسطح پرسفارتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہیں ،پاک افغان بارڈر پر کئے جانے والے خصوصی اقدامات اوراو آئی سی اجلاس کے انعقادکیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں