میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غیرقانونی بھرتیاں کیس ، آئندہ سماعت پر ملزمان ،گواہ کو حاضری یقینی بنانے کا حکم

غیرقانونی بھرتیاں کیس ، آئندہ سماعت پر ملزمان ،گواہ کو حاضری یقینی بنانے کا حکم

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس کی سماعت کراچی کی احتساب عدالت میں ہوئی۔اس موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ نیب کی جانب سے گواہ کو پیش نہیں کیا گیا۔ نیب کی جانب سے مقف اپنایا گیا کہ گواہ کو کورونا ہوگیا ہے پیش نہیں ہوسکتا،نیب کے گواہ کی عدم حاضری کے باعث عدالت نے سماعت 14 جنوری ملتوی کردی اور عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان اور گواہ کو حاضری یقینی بنانے کا حکم بھی دے دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں