میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان پر ملکی و غیرملکی قرضوں کا حجم 28ہزار 252ارب روپے ہو گیا

پاکستان پر ملکی و غیرملکی قرضوں کا حجم 28ہزار 252ارب روپے ہو گیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

2008حکومت نے ملکی اور غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردیں جس کے تحت ملک پر قرضوں کا حجم 28 ہزار 252 ارب روپے ہے ۔سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پوچھے گئے سوال پر وزیر خزانہ کی جانب سے دیے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ 2008 تک پاکستان پر کل قرضہ 6 ہزار 562 ارب روپے تھا، 2013 میں یہ قرضہ بڑھ کر 15 ہزار 872 ارب روپے ہوگیا۔ 2018 تک کل ملکی وغیر ملکی قرضہ 28 ہزار 252 ارب روپے ہے ۔
اجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے سوئٹزر لینڈ کے بینکوں میں پاکستانیوں کے 200 ارب ڈالر ہونے کا کہا، اسحاق ڈار کی بات کی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتا لیکن ماضی میں اس حوالے سے ایک معاہدہ بھی کیا گیا جو انوسٹی گیشن کے حوالے سے تھا ، پچھلا معاہدہ نامکمل تھا اور صرف ڈبل ٹیکسیشن پر تھا۔ موجودہ حکومت نے اس معاہدے پر دوبارہ بات کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس 29 ممالک کا ڈیٹا آچکا ہے ، ڈیڑھ لاکھ اکاؤنٹس ہیں، جنہیں ہم دیکھ رہے ہیں کہ کون سے ڈیکلیئرڈ ہیں۔حماد اظہر نے مزید بتایا کہ بینک اسلامی کے 6 ہزار اکاؤنٹس کا ڈیٹا چوری کیا گیا لیکن کسی اکاؤنٹ ہولڈر کے اکاؤنٹ سے رقم نہیں نکالی گئی، اسٹیٹ بینک نے کراس بارڈر فنانسنگ پرمزید سختی کی ہے ۔ جون 2018 تک بجٹ خسارہ 2260 ارب روپے ہے ، ایف بی آر نے مالی سال 18-2017 میں 3844 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں