میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرنسی اسمگلنگ کیس، ایان علی کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کرنسی اسمگلنگ کیس، ایان علی کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

کسٹم کورٹ نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔ جمعہ کوراولپنڈی کی کسٹم عدالت میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی، مسلسل غیر حاضری پر ایان علی کے وکیل سرفراز علی نے عدالت کے روبرو دلائل دیے کہ ڈاکٹروں نے ایان علی کو فروری میں پاکستان کے سفر کی اجازت دی ہے ، ملزمہ فروری میں عدالت پیش ہو کر اپنے خلاف مقدمے کا سامنا کرے گی۔عدالت نے ملزمہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کرتے ہوئے سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمہ 3سال سے دانستہ غیر حاضر ہے ، ملزمہ کے عدالت میں سرنڈر کرنے تک وارنٹ گرفتاری واپس نہیں لیے جا سکتے ، 18جنوری سے کوئی التوا نہیں ہوگا اور ملزمہ کی غیر موجودگی میں ہی ٹرائل شروع کردیں گے ۔واضح رہے کہ ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے بینظیر بھٹو ایئرپورٹ پر کرنسی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جس کے بعد انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا، وہ عدالت کی اجازت سے بیرون ملک گئیں اور پھر کم و بیش دو برسوں سے واپس نہیں لوٹیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں