میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہباز شریف پبلک اکانٹس کمیٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

شہباز شریف پبلک اکانٹس کمیٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۱ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کو بلا مقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب کر لیا گیا۔ شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب کرنے کے لیے نام (ن) لیگ کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی جانب سے تجویز کیا گیا جبکہ اس کی تائید پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور قومی اسمبلی میں چیف وہپ ملک محمد عامر ڈوگر اور (ن) لیگ کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کی۔ چیئرمین پی اے سی منتخب ہونے کے بعد شہباز شریف نے تمام ارکان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جو ذمہ داری انہیں دی گئی ہے وہ اسے احسن طریقہ سے نبھائیں گے۔ اپوزیشن اور تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر احتساب کی طرف جائیں گے ۔ یاد رہے گزشتہ روز حکومت اور اپوزیشن میں قائمہ کمیٹیوں کے فارمولے پر اتفاق ہوا جس کے تحت حکومت اوراتحادیوں کو 20کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ملے گی، اپوزیشن کو 18کمیٹیوں کی نمائندگی دی جائے گی۔واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن اراکین میں اسمبلی اجلاس کے دوران کمیٹیوں کے معاملات پر شدید گرما گرمی ہوتی رہی تاہم حکومت نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے اپوزیشن سے مذاکرات کی راہ اختیار کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں