میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طاہرالقادری کا تحریک عدل کے بدلے قصاص قتل تحریک چلانے کا اعلان

طاہرالقادری کا تحریک عدل کے بدلے قصاص قتل تحریک چلانے کا اعلان

منتظم
جمعرات, ۲۱ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور(بیورورپورٹ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ نواز شریف اپنی تحریک عدل چلانے کی تاریخ دیں اسی دن ماڈل ٹائون کے قتل عام پر ان کے خلاف قصاص قتل کی تحریک شروع کریںگے، وثوق سے کہہ رہا ہوں اشرافیہ کا خاتمہ یقینی ہے، میرا اندازہ ہے کہ یہ مارچ میں داخل ہوتے نظر نہیں آرہے، 31دسمبر کی ڈیڈ لائن حتمی ہے، سیاسی جماعتوں کے قائدین سے مشاورت جاری ہے۔ان خیالات کااظہار مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق احمد کے ہمراہ عوامی تحریک کے مرکزی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ نواز شریف ظلم اور بربریت کا استعارہ ہیں اگر ان کے ٹیلیفون سنے جائیں ،مرضی کے فیصلے ملیں تو یہ خوش ،ذاتی رعایت کو ہی انصاف سمجھتے ہیں۔ نواز شریف اب صرف میڈیا پر تحریک چلاتے نظر آئیں گے، سڑکوں پر نکلنے کی ان میں ہمت اور جرأت نہیں، ماڈل ٹائون کے قتل عام کے بعد نواز شریف ،شہباز شریف کو عدل و انصاف کا نام لیتے شرم آنی چاہیے، اس موقع پر مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ نے پنجاب حکومت کو ذمہ دار ٹھہرا دیا، ہم سربراہ عوامی تحریک کی طرف سے استعفوں کے مطالبے کو حق بجانب سمجھتے ہوئے حمایت کرتے ہیں، سانحہ ماڈل ٹائون ریاستی دہشت گردی کا بدترین واقعہ ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ منہاج القرآن مجاہد اول اور ان کے چشم و چراغ سردار عتیق خان کا اپنا گھر ہے ،یہاں ہم مہمان اور یہ میزبان ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ راناء نے اسمبلی کے فلور پر کہا کہ مصدقہ اطلاعات ہیں منہاج القرآن میں ناجائز اسلحہ کی انبار ہیں اور وہ بتائیں وہ انبار کہاں گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں