میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب‌نے‌ملک‌کو‌کھوکھلا،‌تباہ‌کردیا،سوائے‌رسوائی‌کے‌کچھ‌حاصل نہیں‌ہورہا،سپریم کورٹ

نیب‌نے‌ملک‌کو‌کھوکھلا،‌تباہ‌کردیا،سوائے‌رسوائی‌کے‌کچھ‌حاصل نہیں‌ہورہا،سپریم کورٹ

منتظم
جمعرات, ۲۱ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار احمد نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ نیب نے ملک کو تباہ کردیا اس سے ملک کو سوائے رسوائی کے کچھ نہیں مل رہا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جیٹ فیول کی اوپن مارکیٹ میں فروخت اور2 ارب37کروڑ روپے کرپشن کے کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے انکوائری مکمل نہ ہونے پر نیب پراسیکیوٹر منصف جان ایڈووکیٹ اور تفتیشی افسر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 14 روز میں انکوائری اور ایک ماہ میں کیس فائنل کی قانونی پابندی ہے۔عدالت نے نیب سے ملزم کے خلاف کیس کی تفصیلی رپورٹ (آج) جمعرات تک طلب کرلی۔جسٹس گلزار احمد نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایک سال ہوگیا نیب سے انکوائری مکمل نہیں ہورہی۔انہوں نے استفسار کیا کہ تفتیشی افسر نیب معاملہ کیا ہے کیا پیسے کھارہے ہو؟ اس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ اپنا کام ایمانداری سے کررہا ہوں جسٹس گلزار نے کہا کہ ’ آپ کی ایمانداری ہم نے جانچ لی۔جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ کان کھول کرسنو، نیب حکام کو سونے کی اجازت نہیں، ہاتھ ڈالا ہے تو انجام تک پہنچایا جائے۔معزز جج کا کہنا تھا کہ ملک کی جڑیں کھوکھلی کررہے ہو، یہی سننا چاہتے تھے تو سنو، نیب نے ملک کو تماشا بنادیا ہے، نیب نے ملک کو تباہ کردیا، نیب سے ملک کو سوائے رسوائی کے کچھ نہیں مل رہا۔علاوہ ازیںسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پی ای سی ایچ ایس میں نالے پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کے ایم سی کی درخواست پرکیس کی سماعت ہوئی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کے ڈی اے نے کراچی کا اصل ماسٹر پلان پیش کردیا۔دوران سماعت کے ایم سی نے عدالت کو بتایا کہ زمین پی سی ایچ ایس نے الاٹ کی، دوسری جانب پی ای سی ایچ ایس نے موقف اپنایا کہ الاٹمنٹ وفاق کی جانب سے کی گئی۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ کراچی کی زمینوں پر قبضہ ہورہا ہے، خالی قبریں بھی الاٹ کردی گئیں۔پی ای سی ایچ ایس کے وکیل نے عدالت کو بتایا زمین وفاقی حکومت نے الاٹ کی تھی۔ جسٹس گلزار نے ریمارکس دیئے کہ کسی کو غیرقانونی الاٹمنٹ کی اجازت نہیں دے سکتے، رفاہی پلاٹوں پر تعمیرات ناقابل برداشت ہے، کل کوئی سپریم کورٹ کی عمارت بھی الاٹ کردے گا تو کچھ نہ کہیں؟۔کے ایم سی کے وکیل نے عدالت کو بتایا پی ای سی ایچ ایس نے نالے پر غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دی، جس سے نالے کی چوڑائی کم ہوگئی، صفائی میں مشکلات ہیں۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں