میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میزائل حملے کی مذمت، حرمین شریفین کا تحفظ کرینگے،دفتر خارجہ

میزائل حملے کی مذمت، حرمین شریفین کا تحفظ کرینگے،دفتر خارجہ

منتظم
جمعرات, ۲۱ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاکستان نے یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملے کی مذمت کی ہے۔منگل کو داغے گئے میزائل کو گرنے سے پہلے اتحادی افواج نے فضا میں تباہ کردیا۔ بدھ کو وازرت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ اگر میزائل گرجاتا تواس سے تباہی ہوسکتی تھی۔ یہ یمن سے سعودی عرب میں دو مہینوں میں تیسرا میزائل حملہ تھا۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ آبادی والے علاقوں پریمنی باغیوں کی جانب سے میزائل حملوں میںاضافہ علاقائی امن اور سلامتی کیلیے بڑا خطرہ ہے اور پاکستان اس کی مذمت کرتا ہے۔ بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب پر حوثی باغیوں کی جانب سے میزائل حملوں سے علاقائی امن وسلامتی کو خطرہ ہے دفترخارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور ہرقسم کی دہشتگردی کی شدید مخالفت کرتا ہیبیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی کے پیش نظر پاکستان سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاکستان چاہتا ہے کہ یمن بحران کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں