میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بی بی شہید ہوگئیں جدوجہد کے پرچم کو نیچے گرنے نہیں‌دیا، بلاول بھٹو

بی بی شہید ہوگئیں جدوجہد کے پرچم کو نیچے گرنے نہیں‌دیا، بلاول بھٹو

منتظم
جمعرات, ۲۱ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

جاتی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ بزدل دہشت گرد اور آمروں نے میری ماں کو نشانہ بنایا اور ان کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے لیے ان پر کتنے ہی خوفناک حملے کروائے، مگر وہ پیچھے نہ ہٹیں،بی بی شہیدکئی سالوں تک اپنی دھرتی کا دفاع کرتی رہیں اور جمہوریت کے استحکام کے لیے بھی اپنا کردار ادا کیا،شہید رانی ملک میں جمہوریت کی بحالی کے ساتھ ساتھ آئین کی پاسداری کے لیے اپنے ملک واپس آئیں، جو کہ دہشتگردوں اور آمروں کو ہر گز منظور نہ ہوا،اور انہیں شہیدکردیا۔انہوں نے پاکستان میں آکر جمہوریت کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کیا،اس سال شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا دسواں یوم شہادت منایا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار بدھ کو جدید ٹیکنالوجی ہولوگرام کے ذریعے مختلف اضلاع میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کو پتا تھا کے انہیں شہید کردیا جائے گا،مگر انہوں نے شہادت کو قبول کرتے ہوئے اپنے ملک واپس آنے کا فیصلہ کیا۔محترمہ بینظیر بھٹو کئی سال کے عرصے تک اپنی دھرتی کا دفاع کرتی رہیں۔حکومت اور اپوزیشن میں بھی جمہوریت کی بحالی اور مضبوطی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔شہید رانی دسمبر کے دن بزدل دہشت گردوں کے وار کا نشانہ بن گئیں، مگر جدوجہد کے پرچم کو نیچے گرنے نہیں دیا۔میں نے شہید رانی کے پرچم کو اپنے ہاتھوں میں تھام لیا ہے،میری جدوجہد غریب عوام کے لیے ہے۔میں شہید رانی کے خوابوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائوںگا۔شہید رانی کے اصول ہی میرے اصول ہیںاوران کو جاری رکھوںگا۔بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ شہید رانی بزدل دہشت گردوں کا نشانہ بنی اور میں ان کی تعبیر کو پورا کروںگا۔انہوں نے کہاکہ شہید رانی کے 10 ویں یوم شہادت کے موقع پر سندھ کی عوام شہیدرانی اوران کے جانثاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گڑھی خدابخش کا رخ کرے گی۔اس موقع پر پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر محمد علی ملکانی،عبدالستار لوہار،صوبائی معاون ریحانہ لغاری،سورج سجاولی،بابو رحیم،علی محمد میمن،منظور پلیجو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں