میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ میں اسپتالوں کے نیچے بنکرز ہماری فوج نے بنائے تھے، ایہود بارک

غزہ میں اسپتالوں کے نیچے بنکرز ہماری فوج نے بنائے تھے، ایہود بارک

جرات ڈیسک
منگل, ۲۱ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسرائیل کے سابق وزیرِ اعظم ایہود بارک نے کہاہے کہ غزہ میں اسپتالوں کے نیچے بنکرز اسرائیلی فوج نے بنائے تھے، یہ بنکرز کئی دہائیوں پہلے بنائے گئے تھے۔ ایہود بارک نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ بنکرز بنانے کی وجہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی نگرانی کرنا تھی۔ میزبان کرسٹین امان پور نے حیران ہو کر پوچھا کہ کیا آپ نے اسرائیلی فوج غلطی سے تو نہیں کہہ دیا؟ ایہود بارک نے جواب دیا کہ نہیں، بنکرز اسرائیلی فوج نے ہی بنائے تھے جنہیں اب حماس استعمال کر رہی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے اسپتالوں کے نیچے حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی موجودگی کے اب تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیے گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں