سابق پی ٹی آئی رہنمافواد چوہدری کو وکلا اور فیملی سے ملاقات کی اجازت مل گئی
ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ نومبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
ہائیکورٹ نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کو وکلا اور فیملی سے ملاقات کی اجازت دے دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب طاہر نے فواد چوہدری کی جیل میں سہولیات، وکلا اور فیملی سے ملاقات کی اجازت کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں فواد چوہدری کی جانب سے ان کے بھائی فیصل چوہدری نے دلائل دیے جب کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوئے۔ڈی ایس پی اڈیالہ نے عدالت کو بتایا کہ فواد چوہدری کو سکیورٹی وارڈ میں رکھا گیا ہے، اس پر فیصل چوہدری نے کہا کہ بچوں سے بات کا معاملہ قانون میں لکھا ہے، قانون کے مطابق ہی عملدرآمد کروادیں۔