سفارتی پاسپورٹ ملتے ہی نوازشریف فیملی کے ساتھ یورپ روانہ
شیئر کریں
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے برطانوی ہوم آفس سے اپنی اپیل واپس لے لی، مختلف ممالک کی سیر کو چلے گئے۔سابق وزیراعظم ، اپنی صاحبزادی مریم نواز،حسین نواز و دیگر فیملی ممبران کے ہمراہ پانچ یورپی ممالک کا دورہ کریں گے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز، ان کے بیٹے جنید صفدر اور حسین نواز لندن سے مختلف ممالک کی سیر کو چلے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے دس دنوں میں نواز شریف اور ان کی فیملی پانچ یورپی ممالک کا دورہ کریں گے۔ نواز شریف کی فیملی گزشتہ رات ایک یورپی ملک پہنچی ہے۔ مریم نواز شریف کئی روز سے لندن میں موجود ہیں اوروالد کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے برطانوی ہوم آفس سے اپنی اپیل واپس لے لی۔ لندن میں نواز شریف کی اپیل ہوم آفس میں زیر التوا تھی، ابھی تک جج نے اپیل نہیں سنی اور مختلف تاریخ دی جاتی رہی۔ واضح رہے کہ نواز شریف کی برطانیہ چھوڑے بغیر قیام میں توسیع کی درخواست ہوم آفس نے مسترد کردی تھی۔ ن لیگی قائد نے فیصلے کے خلاف برطانوی ہوم آفس میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد کو ان کے ڈاکٹرز نے مشورہ دیا ہے کہ وطن واپسی سے قبل علاج کے لیے امریکا جائیں۔ سابق وزیراعظم کی طرف سے اپنی پارٹی رہنماں کو شیڈول سے آگاہ کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو وطن واپسی سے قبل علاج مکمل کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کی شریانوں کا علاج امریکا سے کرایا جائے گا، ان کے امریکا جانے کے لئے فیملی کے سفارتخانے سے بھی رابطے کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کو پاسپورٹ ملنے کے بعد امریکا جانے کی رائے دی گئی ہے، لیگی نائب صدر مریم نواز بھی والد کے ہمراہ امریکا کا دورہ کرینگی۔ذرائع کے مطابق لیگی قائد کا امریکا سے واپسی پر برطانیہ میں بھی ایک آپریشن ہو گا، برطانیہ میں آپریشن کے بعد نواز شریف وطن واپسی کا ٹائم فریم دیں گے، نواز شریف اور مریم نواز اکھٹے پاکستان واپس آئیں گے۔