میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت صحت، تعلیم پر توجہ دینے میں ناکام، محکموں کو جاری بجٹ خرچ نہ کیا جا سکا

سندھ حکومت صحت، تعلیم پر توجہ دینے میں ناکام، محکموں کو جاری بجٹ خرچ نہ کیا جا سکا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ صحت، تعلیم کی سہولیات میں پیش رفت کرنے میں ناکام ہوگئی، محکموں کی ترقیاتی اسکیموں کے لئے 8 ارب90کروڑ روپے جاری کئے گئے لیکن انتہائی اہم محکمے صرف ایک ارب 80 کروڑ روپے خرچ کرسکے،محکمہ تعلیم نے ترقیاتی بجٹ 23 فیصداورمحکمہ صحت نے 24 فیصد رقم استعمال کی ہے۔ جراٗت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے بجٹ میں محکمہ تعلیم، صحت اور پبلک ہیلتھ کی ترقیاتی اسکیموں کے لئے اربوں روپے مختص کئے اور محکمہ خزانہ نے مالی سال 2021-22 کے پہلی سہ ماہی میں تینوں محکموں کو خطیررقم جاری کی، محکمہ تعلیم کو پرائمری اسکولوں کو ایلمنٹری اسکول میں اپ گریڈ کرنے کے لئے کروڑو ں روپے جاری ہوئے لیکن محکمہ رقم خرچ نہیں کرسکا، سجاول ضلع میں اسکولوں کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کرنے کے لئے 2 کروڑ 40 لاکھ جاری ہوئے لیکن ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا گیا۔ سندھ میں انگلش میڈیم اسکول اور کمپری ہینسو اسکول قائم کرنے کے منصوبے کئی سال سے کھٹائی کا شکار ہیں، منصوبے کے لئے 30کروڑ 50 لاکھ روپے جاری گئے لیکن محکمہ تعلیم رقم خرچ کرنے میں ناکام ہوگیا، محکمہ تعلیم کی ترقیاتی اسکیموں کے لئے 6 ارب 30 کروڑ روپے جاری ہوئے لیکن صرف ایک ارب 20 روپے خرچ ہوئے اس طرح 5 ارب روپے خرچ نہیں ہوسکے۔محکمہ خزانہ نے اورنگی ٹائون میں قطر اسپتال کے لئے 9 کروڑ، سندھ انفیکشیئس ڈزیز اسپتال نیپا کے لئے 16 کروڑ، بلدیہ میں امراض قلب سینٹر کے لئے 6کروڑ روپے جاری کیئے لیکن محکمہ صحت اس رقم سے ایک روپیہ بھی خرچ نہ کرسکا۔کراچی سائیٹ میں 200 بیڈ کی اسپتال کے لئے 27 کروڑ روپے جاری کئے گئے لیکن اسکیم پر 60لاکھ روپے خرچ ہوسکے، فیڈرل بی ایریا میں اسپتال کے لئے 8 کروڑ 70 لاکھ جاری ہوئے لیکن خرچ صرف 20 لاکھ روپے کئے گئے، بن قاسم ٹائون میں میڈیکل کامپلیکس کے لئے 5 کروڑ روپے جاری ہوئے لیکن ایک روپیہ خرچ نہیں کیا گیا۔ اورنگی ٹائون گلشن ضیا ء میں ایک سو بیڈ کی اسپتال کے لئے 19 کروڑ 50 لاکھ روپے اور پی آئی بی کالونی میں اسپتال میں کے لئے 3 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری ہوئے لیکن محکمہ رقم خرچ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگیااور ایک روپیہ بھی خرچ نہ ہوسکا، محکمہ صحت کو مجموئی طور پر 2 ارب 80 کروڑ روپے جاری ہوئے لیکن محکمہ صرف 66کروڑ روپے خرچ کرسکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں