بارشوں نے تباہی مچا دی ،بھارت میں30افراد سیلاب میں بہہ گئے، 100 لاپتہ
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ نومبر ۲۰۲۱
شیئر کریں
بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں مسلسل بارشوں کے بعد سیلابی ریلہ رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا جس میں بہہ کر30افراد ہلاک اور 100 سے زائد لاپتہ ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں مسلسل تین دن سے بارشوں کے بعد آنے والی سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ تروپتی کے معروف مندر میں سالانہ پوجا پاٹ کے لیے آنے والے یاتری بھی سیلاب میں پھنس گئے۔تیز رفتار سیلابی ریلہ اپنے ساتھ 120 سے زائد افراد کو بہا کر لیکر گیا جن میں 3 مسافر بسیں بھی شامل ہیں۔ ایک زیر تعمیر عمارت بارشوں اور طوفانی بارشوں کے باعث برابر والے گھر پر گر گئی جس میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔