میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کابل ،راکٹ حملے ،دھماکے ، 6 افراد جاں بحق،24زخمی

کابل ،راکٹ حملے ،دھماکے ، 6 افراد جاں بحق،24زخمی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ نومبر ۲۰۲۰

افغان دارالحکومت کابل میں مختلف مقامات پر دھماکوں اور راکٹ حملوں کے نتیجے میں 6 افراد جاںبحق اور24 زخمی ہو گئے

شیئر کریں

افغان دارالحکومت کابل میں مختلف مقامات پر دھماکوں اور راکٹ حملوں کے نتیجے میں 6 افراد جاںبحق اور24 زخمی ہو گئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل صبح دھماکوں سے گونج اٹھا، کابل کے علاقوں ارزان قیمت، چھلستون میں میگنیٹک آئی ای ڈی دھماکے ہوئے جن میں ایک پولیس اہلکارجاںبحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے ۔دھماکوں کے فوری بعد مختلف مقامات پر 14 راکٹ فائر ہوئے جن کے نتیجے میں 5 افراد جاںبحق جبکہ 21 زخمی ہوگئے ، ہلاک ہونے والے افراد میں دو سیکیورٹی گارڈ بھی شامل ہیں،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ،سکیورٹی فورسز نے علاقوںکو گھیرے میں لے لیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں