میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کیلئے مینار پاکستان گرائونڈ پر تاریخی اجتماع

خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کیلئے مینار پاکستان گرائونڈ پر تاریخی اجتماع

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کیلئے مینار پاکستان کی گرائونڈ پر تاریخی اجتماع ہوا جس میں ملک بھر سے غیر معمولی تعداد میں کارکنان اور عقیدتمندوںنے شرکت کی جبکہ بہت بڑی تعداد میت کو نمازجنازہ کے مقام تک لانے والی ایمبولینس کے ساتھ ساتھ چلتے رہے ۔ مینار پاکستان گرائونڈ لبیک یارسول اللہ کے نعروںسے گونجتا رہا اور یہ آواز دور دور تک سنی گئی ۔ایمبولینس کے ساتھ چلنے والے کارکنان اور عقیدتمند بھی لبیک یارسول اللہ اور تاجدار ختم نبوت زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے ۔ قافلے کے ہمراہ موجود کارکنان اور عقیدتمندمیت والی ایمبولینس پرپھولوںکی پتیاں نچھاورکرتے رہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں