میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیاسی لطیفے

سیاسی لطیفے

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

ایک آدمی سڑک پہ جا رہا تھا ، پیچھے سے آواز آئی، رْک جا ورنہ مارا جائیگا
وہ آدمی رْک گیا دیکھتے ہی دیکھتے اس کی آنکھوں کے سامنے ہی ایک آئل ٹینکر اچانک الٹا اور اس میں آگ بھڑک اْٹھی- وہ آدمی بال بال بچ گیا-
ا گلے ہی وہی آدمی اگلے روز باغ کی سیر کر رہا تھا کہ آواز آئی رْک جا ، ورنہ مارا جائیگا- وہ آدمی اً فور جہاں تھا وہیں رْک گیا-عین سامنے ایک درخت کڑکڑاتا ہوا اس کے چند قدموں کے فاصلے پرگرا اور وہ آدمی صاف بچ گیا اس کے جسم سے پسینہ پانی بن کر بہنے لگا اس نے خداکا شکرادا کیا۔ وہی آدمی اگلے روز پچاس روپے کی دہی لینے دودھ کی دکان پہ جارہا تھا کہ آواز آئی رْک ، ورنہ مر جائے گا- وہ رْک گیا- اسی وقت سامنے والے کھمبے سے ایک تار ٹوٹ کر ایک بھینس پر گری اس نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی ، اور وہ آدمی پھر صاف بچ گیا
چند دنوں وہی آدمی موٹر سائیکل پر اپنے دفتر سے گھرجانے کے لیے نکلا ابھی کچھ دورہی گیا ہوگا و ہی آوازگونجی ،رْک جا ورنہ مارا جائیگا ،اس نے فوراً بریک لگائی گھبرا کر وہی موٹر سائیکل کھڑا کرکے ابھی فٹ پاتھ پر چڑھا ہی تھا نہ جانے کہاں سے ایک بے قابو بس موٹر سائیکل کو روندتی ہوئی سامنے آتی جیپ سے جا ٹکرائی ،اب وہ شخص وہیں سر پکڑ کر گھٹنوں کے بل بیٹھ گیا۔اور بولا:
’’ اے میرے مددگار، تو اس وقت کہاں تھا جب میں پی ٹی آئی کو ووٹ دے رہا تھا
وہی نادیدہ آواز پھر آئی
آوازیں میں نے تب بھی بہت دی تھیں ، لیکن تیرے ڈی جے نے بیک گراؤنڈ میْوزک بہت اْونچا کر رکھا تھا اور تم
” عمران خان دے جلسے اچ ، اج میرا نچنے نوں جی کردا ” نامی گانے پر ٹھمکے مار رہے تھے.۔
۔۔۔۔۔۔
(گدھے برابر بھی نہ سمجھا)
بلدیاتی انتخابات کے دوران ایک سیاست دان ووٹ مانگنے کے لیے ایک بوڑھے آدمی کے پاس گیا اور انہیں 1000 روپئے پکڑاتے ہوئے کہا. “بابا جی. اس بار ووٹ مجھے دیں! ”
بابا جی نے کہا ‘ بیٹا مجھے پیسے نہیں چاہیئے. پر تمہیں ووٹ چاہیئے تو مجھے ایک گدھا خرید کے لا دو! تمہاراووٹ پکا۔
سیاست دان کو ووٹ چاہیئے تھا. وہ گدھا خریدنے نکلا ! مگر کہیں بھی.000 20 سے کم قیمت کوئی گدھا نہیں ملا! تو واپس آکر بابا جی سے بولا ،گدھا تو مہنگا ہی پڑا ہے کم سے کم 000 20 کا گدھا ملتا ہے اس لیے میں آپ کو گدھا تو نہیں دے سکتا پر 1000 دے سکتا ہوں !
بابا جی نے کہا. “بیٹا اور شرمندہ نا کرو ! افسوس ہے آپ نے مجھے گدھے برابر بھی نہ سمجھا “تمہاری نظر میں میری قیمت گدھے سے بھی کم ہے جب گدھا 000 20 سے کم میں نہیں بکتا تو میں 1000 میں کیسے بک سکتا ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ورنہ کاناہوجاتا)
محلے میں بچوںکی لڑائی میں جب بڑے بھی کود پڑے توبندوقیں نکل آئیں متحارب فریقین نے ایک دوسرے پر اندھا دھندفائرنگ کردی کئی زخمی ہوئے ایک شخص چہرے میں گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا لوگ لواحقین سے اظہار ِ تعزیت کرنے لگے ،ایک سیاستدان بھی وہاں موجود تھا اس نے کہا شکرکرو گولی چہرے پر لگی ہے آنکھ میں نہیں لگی ورنہ مرحوم کانا ہوجاتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(کرسی،کرسی،کرسی)
اقتدارکا حصول ہر سیاستدان کا مطمع ِ نظرہوتاہے ،شنید ہے کہ ایک چھوٹی مذہبی جماعت کے بھاری بھرکم سربراہ ایک تقریب میں موجودتھے انہوںنے ایک بڑی سی تسبیح پکڑ ی ہوئی تھی وہ وہ منہ ہی منہ میں کچھ پڑھ رہے تھے لیکن تسبیح کے منکے تیزی سے گررہے تھے ،تقریب میں شریک ایک شخص نے دوسرے سے دریافت کیا جناب یہ اپنے مولانا کس چیزکا وردکررہے ہیں؟
لگتاہے آیت الکرسی پڑھ رہے ہیں
جناب وہ تو بڑی لمبی ہوتی ہے
توپھر۔۔ اس شخص نے مسکراکر کہاتو پھرمولانا کرسی،کرسی،کرسی کا وردکررہے ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(سیاستدان سے شادی)
ایک سہیلی نے دوسری سے پوچھا ’’سناہے تم شادی کررہی ہو؟ــ
’’ہاں ۔۔مگر کیوں ایسے پوچھ رہی ہو تمہیں کیا پریشانی ہے؟
’’کیا تمہارا دولہاایک سیاستدان ہے ‘‘ اس نے سہیلی کی بات سنی ان سنی کرتے ہوئے استفسار کیا
’’ہاں۔۔۔اس نے اثبات میں سر ہلاتے ہوئے کہا یہ سچ ہے
سہیلی نے بے ساختہ کہا شہلا! میری مانو کسی سیاستدان سے شادی مت کرنا کمبخت وعدے تو بہت کرتا ہے پورا ایک بھی نہیں کرتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں