میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت کا حکم

پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت کا حکم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی اپوزیشن کی دائر درخواست پر منظور کر لی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے دائر درخواستوں پر فیصلہ لکھوا دیا۔ الیکشن کمیشن 26 نومبر سے پی ٹی آئی کی پارٹی فنڈنگ کے خلاف کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے گا۔ گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے ارکان نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ریکارڈ کروایا تھا اور پی ٹی آئی کی پارٹی فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی۔ جمعرات کے روز چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا خان موجود نہیں تھے جبکہ الیکشن کمیشن کے دیگر دو ارکان نے اپنا فیصلہ لکھواتے ہوئے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر کی 6 دسمبر کو ریٹائرمنٹ تک الیکشن کمیشن روزانہ کی بنیاد پر درخواست پر سماعت کرے گا جبکہ چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ تک اگر الیکشن کمیشن کے دو ارکان کی تقرری ہو جاتی ہے تو الیکشن کمیشن درخواست پر سماعت جاری رکھے گا اور اگر دو ارکان کی تقرری بھی نہیں ہوتی اور چیف الیکشن کمشنر بھی اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جاتے ہیں تو پھر الیکشن کمیشن غیرفعال ہو جائے گا اور درخواست پر سماعت رک جائے گی۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی کی پارٹی فنڈنگ کے حوالے سے بھی 26 نومبر کو دونوں جماعتوں سے جواب طلب کر لیا ہے ۔ تاہم دونوں جماعتوں کی پارٹی فنڈنگ کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں