میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اعتراف کرتا ہوں کراچی کو نظر انداز کیا جارہا ہے ، گورنر سندھ

اعتراف کرتا ہوں کراچی کو نظر انداز کیا جارہا ہے ، گورنر سندھ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اعتراف کرتا ہوں کراچی کو نظر انداز کیا جارہا ہے ، انڈسٹری ، انفراسٹرکچر، پانی، گیس کیمسائل کاحل میریبس میں نہیں ، سندھ حکومت مسائل حل کریں۔ سائٹ ایسوسی ایشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ سائٹ ایسوسی ایشن اور کراچی چیمبر میرا اپنا گھر ہے ، وزیر اعظم کا بھی وڑن ہے برآمدات بڑھائی جائیں، پاکستان کی آسان کاروبار کی فہرست میں 28نمبر بہتری ہوئی۔گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی کی سڑکیں اورانفراسٹرکچر ٹھیک کرے ، یہاں مسئلہ یہ ہے کہ جوپیسہ لگاتا ہے اس سے پوچھاجاتاہے کہ پیسہ کہاں سیآیا، اعتراف کرتا ہوں کراچی کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ بے تحاشااتھارٹیز کا قیام ہے ، کراچی سے صرف کچرا اٹھانا ایک سائنس ہے ،انڈسٹری انفراسٹرکچر، پانی، گیس کے مسائل کا حل میرے بس میں نہیں، یہ تمام معاملات 18ویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومت کے پاس ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے گزارش ہے صنعتکاروں کودرپیش مسائل حل کریں، کوشش ہے ملک کی برآمدات میں زیادہ سیزیادہ اضافہ کیا جائے ، کرپشن کا خاتمہ ہماری حکومت کا ایجنڈاہے ، کسی صورت کرپشن پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں