میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
25 ایکڑ زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ، پنکچر لگانے والا ندیم نیب کے شکنجے میں آگیا

25 ایکڑ زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ، پنکچر لگانے والا ندیم نیب کے شکنجے میں آگیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

اسکیم 33 میں 25 ایکڑ زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ، پنکچر لگانے کا کام کرنے والا ندیم نیب کے شکنجے میں آگیا۔ احتساب عدالت نے ملزم ندیم کو 25 نومبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ کراچی کی احتساب عدالت میں اسکیم 33 میں 25 ایکڑ زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق سماعت ہوئی۔ نیب حکام نے ملزم ندیم کو پیش کیا۔ نیب افسر نے بتایا کہ غیر قانونی الاٹمنٹ کے 23 پلاٹ ندیم اور عامر علی نامی شہری کے نام پر ہیں۔ ملزم ندیم نے بتایا کہ میں گولیمار میں پنکچر لگانے کا کام کرتا ہوں۔ مجھے پلاٹوں سے متعلق کچھ پتہ نہیں ہے ۔ چائے بنانے کا کام کرتا تھا تو اقبال میمن نامی شخص نے شناختی کارڈ مانگا تھا۔ شناختی کارڈ واپس مانگا تو اقبال میمن نے ٹال مٹول سے کام لیا۔ نیب افسر نے کہا کہ ملزمان نے پاک پنجاب سوسائٹی کے نام پر شہریوں سے فراڈ کیا۔ ریفرنس میں 8 ملزمان پلی بارگین کرچکے ہیں۔ عدالت نے ملزم ندیم کو 25 نومبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں