میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈاؤ میڈکل یونیورسٹی انتظامیہ کو طلباء کو کلاسز لینے سے نہ روکنے کی ہدایت

ڈاؤ میڈکل یونیورسٹی انتظامیہ کو طلباء کو کلاسز لینے سے نہ روکنے کی ہدایت

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ نے ڈاؤ میڈکل یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایت کردی کہ درخواستوں پر فیصلہ آنے تک طلبا کو کلاسز لینے سے نہ روکا جائے ۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو ڈاؤ میڈکل یونیورسٹی طلباء کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ طلبا کے وکیل نے موقف دیا کہ فرسٹ ایئر پاس کیا لیکن سیکنڈ یئر میں فیل کردیا گیا۔ ہمیں امتحانی تفصیلات نہیں بتائے گئے کلاس میں لینے منع کیا جا رہا ہے۔ ہم کس سبجیکٹ میں فیل ہوئے ہیں تفصیل نہیں دی جا رہے ۔ یونیورسٹی کے وکیل نے موقف دیا کہ طلباء پی ایم ڈی سی قوانین کے تحت فیل ہوئے ہیں۔ انہوں نے پاسنگ مارکس سے بھی کم نمبر لیے ہیں۔ عدالت نے یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایت کی طلبہ کو اپنی کلاس لینے کی اجازت دی جائے ۔ عدالت نے ریماکس دیے فیصلہ آنے تک طلبا کو کلاسز لینے سے نہ روکا جائے ۔درخواستیں سیکنڈ ایئر کے 6 طلباء نے دائر کیں۔ طلبا کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ شہاب سرکی اور ندیم شیخ پیش ہوئے ۔ تمام طلباء نرسنگ کے لئے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں