96 افراد کے قتل میں ملوث ملزم یوسف تھلے والا کا ریمانڈ منظور
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ نومبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
ا نسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے 96 افراد کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم لندن کارکن ملزم یوسف تھلے والا کا23 نومبر تکریمانڈ منظور کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے روبرو 96 افراد کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم لندن کارکن ملزم یوسف تھلے والا کو پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے استدعا کی ملزم سے تفتیش کرنی ہے ریمانڈ دیا جائے ۔ عدالت نے 23 نومبر تک ملزم کا ریمانڈ منظور کرلیا۔ پولیس کے مطابق قتل ہونے والے افراد میں آرمی کے جوان ایئر فورس کا اہلکار سرکاری ملازم اور سیاسی افراد شامل ہیں۔ ملزم نے ٹارگٹ کلنگ کا آغاز 1995 میں ایک شخص کو مخبری کے شعبے میں قتل کرکے کیا۔ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر براہ راست 30 لوگوں کا قتل کیا۔ گرفتار ملزم ٹارگٹ کلر عبد السلام اور مسا کا قریبی ساتھی ہے ۔