میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عید میلاد النبی ؐ پرملک بھر میں درود سلام کی گونج، محافل کا انعقاد

عید میلاد النبی ؐ پرملک بھر میں درود سلام کی گونج، محافل کا انعقاد

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

کراچی سمیت پورے ملک میں جشن عید میلاا لنبی ؐ آج(بدھ)انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔صبح بہاراں کا آغاز مساجد میں قران خوانی ،اجتماعی دعا ، قصیدہ بردہ شریف اور درود و سلام سے ہوا۔ شہر بھر سے جلوس و ریلیاں برآمد ہوئیں اور میلاد کی محافل اور سیرت النبیؐ کانفرنسیں منعقد کی جارہی ہیں۔ جس سے علماکرام خطاب کرینگے ،واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ کراچی میں 12ربیع الاول مرکزی جلوس عید میلاد ا لنبیؐ آج بدھ 3بجے سہ پہرجماعت اہلسنت کے زیر اہتمام علامہ شاہ عبد الحق قادری ، حاجی حنیف طیب،مولانا ابرار احمد رحمانی ،علامہ سید مظفر حسین شاہ،ڈاکٹر فرید الدین قادری،سیدعبدالحکیم اشرف جیلانی،شاہ عبد العلیم قادری،مفتی سید احمد علی شاہ سیفی ودیگر علمامشائخ کی قیادت میں بر آمد ہوگا ،جو ایم اے جناح روڈ اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا نشتر پارک پہنچے گا جہاں عید میلاد النبیؐ کا مرکزی جلسہ شام5بجے شروع ہو گا۔
حسب روایت ریلیوں اور جلوسوں پر گل پاشی کی جائے گی، سیکورٹی خدشات کی وجہ سے صرف مخصوص پاس والی گاڑیاں جلو س میں آئینگی ، شرکاء نماز عصر اور مغرب نشتر پارک میں ادا کرینگے اور عالم اسلام اور پاکستان کی سلامتی ،ترقی و خوشحالی وامن کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی جائینگی ۔میلاد مصطفی کی خوشی میں محافل کا انعقاد منگل کی شب سے ہی شروع ہوگیا ،دینی جماعتوں کی جانب سے درود و سلام کی خصوصی محافل منعقد کی گئیں ،پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام لیاقت آباد ڈاکخانے سے عظیم الشان میلاد ریلی نکالی گئی جو چھٹن شاہ مزار کھارادرپہنچ کر اختتام پزیر ہوگئی،اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں ریلیاں اور علاقائی سطح پر چھوٹے چھوٹے جلوس نکالنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ،فضائیں درود سلام اور لبیک یا رسولؐ کی صداؤں سے گونجتی رہیں،عقیدت مندوں کو سبیل اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔جشن عید میلاد النبیؐ کی خوشی میں پورے ملک میں مساجد، عمارتوں، گلی کوچوں کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں