میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عارف بلڈر، رہائشی عمارت میں کمرشل تعمیرکی اعلانیہ خلاف ورزی

عارف بلڈر، رہائشی عمارت میں کمرشل تعمیرکی اعلانیہ خلاف ورزی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

(نمائندہ جرأت) عارف بلڈرز کی جعلسازیاں اور زیادتیاں، الاٹیز کی بڑی احتجاج کی تیاریاں، عارف بلڈرز کے اکثر پلازوں میں رہائشی فلیٹس میں غیرقانونی کمرشل دکانوں کی تعمیر، عارف میمن کے کارندوں کا کالے دھندوں کے ذریعے پیسے ڈکارنے کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضوں،غیرقانونی تعمیرات سمیت الاٹیز کے اربوں روپے ڈکارنے والے بدنام زمانہ بلڈر عارف میمن کے خلاف مختلف منصوبوں کے الاٹیز بڑے پیمانے پر احتجاج کی تیاریوں میں مصروف ہیں، ذرائع کے مطابق مختلف منصوبوں میں الاٹیز کو قبضہ نہ دینا، ایک ہی پلاٹس تین تین بار فروخت کرنے سمیت سہولیات نہ دینے کے خلاف الاٹیز احتجاج کی تیاریوں میں مصروف ہیں، کچھ دن قبل بھی الاٹیز نے صدر عارف میمن کے گھر کے سامنے احتجاج کیا تھا، بدنام زمانہ بلڈر عارف میمن کے قاسم آباد سمیت شہر میں موجود رہائشی پلازوں میں عارف میمن کے کارندوں نے لاکھوں روپے لے کر رہائشی فلیٹس پر کمرشل دکانون کی تعمیر کی اجازت دے دی ہے جس کے باعث اکثر پلازوں میں بیسمنٹ میں رہائشی فلاٹس کو توڑ کر دکان بنا دئے گئے ہیں جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کارروائی سے گریزاں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں