میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نگراں وزیراعظم کا فلسطینی صدر سے رابطہ، پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی

نگراں وزیراعظم کا فلسطینی صدر سے رابطہ، پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور غزہ کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور پاکستان کی جانب سے فلسطینیوں کی غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے غاصب اسرائیلی فوج کی جانب سے معصوم و نہتے فلسطینیوں پر غزہ اور مغربی کنارے میں ڈھائے جانے والے حالیہ مظالم کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو کیلئے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔وزیرِ اعظم نے اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر مسلسل، بلاتفریق اور بدترین بمباری بالخصوص الاہلی ہسپتال پر بمباری کی بھرپور الفاظ میں مزمت کی۔ وزیرِ اعظم نے اسرائیل کی بمباری اور جارحیت کو دانستہ اور قابل نفرت قرار دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں