میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈی آئی جی حیدرآباد نے جرائم میں ملوث اہلکاروں کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا

ڈی آئی جی حیدرآباد نے جرائم میں ملوث اہلکاروں کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

حیدرآباد (رپورٹ :علی نواز) ڈی آئی جی حیدرآباد کا جرائم میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف بڑی کارروائی، جامشورو ضلع کے 6، ٹنڈوالہیار 10 اور ٹنڈو محمد خان کے 2 پولیس اہلکار سمیت 18 اہلکار معطل، بعض کی تنزلی کردی گئی، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دہاریجو نے منظم جرائم میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 18 پولیس اہلکاروں کو معطل اور نچلے عھدے میں تنزلی کردی ہے، ڈی آئی جی حیدرآباد کی جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹنڈوالہیار ضلع کے تھانہ اے سیکشن کے ایس ایچ او مظہر نائچ، اے ایس آئی شاہد چاولی، پولیس کانسٹیبل دانیال خانزادہ، احسان علی، شیراز بلوچ، الطاف رند، بیٹ انچارج بھان سید آباد دلدار لنڈ، بیٹ انچارج عرفان علی، بیٹ انچارج سیہون بشیر احمد ابڑو، ٹنڈوالہیار ضلع کے اے ایس آئی ایاز حسین، ھیڈ کانسٹبل محمد بخش خاصخیلی، پولیس کانسٹبل محمد عمر بروہی، نجم الدین پہنور کو معطل کردیا ہے جبکہ سب انسپکٹر محمد عارف جروار کی تنزلی اسٹنٹ سب انسپکٹر اور ھیڈ کانسٹیبل کریم بخش نطامانی کی پولیس کانسٹیبل کے عھدے پر تنزلی کردی گئی ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں