شاید مجھے نکال کے پچھتا رہے ہوں آپ، نوازشریف کا جہاز میں شعر
جرات ڈیسک
هفته, ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے طیارے میں مسافر نے ایک سوال کیا جس کا انہوں نے شعر پڑھ کر جواب دیا۔ دبئی سے اسلام آباد خصوصی پرواز کی روانگی کے موقع پر طیارے میں سوار ایک مسافر نے سوال کیا کہ میاں صاحب آپ جب بھی ملک سنوارتے ہیں، آپکو نکال دیا جاتا ہے۔ اس پر نوازشریف مسکرا پڑے اور شعر پڑھا کہ مجھے نکال کے پچھتا رہے ہوں گے آپ، محفل میں اس خیال سے پھر آ گیا ہوں میں۔نوازشریف کے اس شعر پر ارد گرد موجود لوگوں کے چہروں پر بھی مسکراہٹ آ گئی اور سوال کرنے والا مسافر بھی ہنس پڑا۔