میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف چار سال بعد آج وطن واپس پہنچیں گے

نواز شریف چار سال بعد آج وطن واپس پہنچیں گے

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف (آج) ہفتہ کو دبئی سے وطن واپس پہنچیں گے ۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسحاق ڈار کے بیٹوں کے گھر پر دبئی حکومت کی اعلیٰ شخصیت سے ملاقات ہوئی جو تقریباً آدھا گھنٹہ جاری رہی، اس دوران پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔دوسری جانب نواز شریف کی پاکستان روانگی کا وقت فائنل ہوگیا ہے جس کے مطابق سابق وزیراعظم کی پرواز دبئی کے مقامی وقت کے مطابق ٹرمنل ٹو سے نو بجے روانہ ہوگی۔نواز شریف کی پرواز FZ 4525 دبئی سے لاہور کیلئے بک ہے۔واضح رہے کہ نواز شریف (آج) 4 سال کے بعد وطن واپس آئیں گے جہاں ان کا طیارہ پہلے اسلام آباد میں لینڈ کرے گا جس کے بعد وہ لاہور پہنچیں گے۔سابق وزیراعظم کی وطن واپسی پر (ن) لیگ نے مینار پاکستان پر جلسے کا بھی انعقاد کیا ہے جس سے نواز شریف خطاب کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں