میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کاکم آمدنی والوں کوپیٹرول پرسبسڈی دینے کافیصلہ

حکومت کاکم آمدنی والوں کوپیٹرول پرسبسڈی دینے کافیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کم آمدنی والوں کے لئے پٹرول پر سبسڈی دینے پر منصوبہ بنانے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران مہنگائی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران صوبائی وزرا اعلی، گورنرز اور وفاقی وزرا ء نے بھی شرکت کی۔ پی ٹی آئی کی مرکزی و صوبائی قیادت بھی شریک ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملکی سیاسی اور پارلیمانی امور پر مشاورت کی گئی جبکہ اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کم آمدن والے افراد کو پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کی تجویز پر غور شروع کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کم آمدنی والوں کے لئے پٹرول پر سبسڈی دینے پر پلان بنانے کی ہدایت کر دی۔ذائع کے مطابق موٹر سائیکل، رکشہ اور عوامی سواری کو سبسڈی ریٹ پر پٹرول دینے کا پلان اگلے اجلاس پیش کیا جائیگا، مہنگائی کم کرنے کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کے زریعے کم آمدن والے افراد کو ٹارگیٹڈ سبسڈی دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں