میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی ایم ایف کیساتھ جلد معاہدے کا امکان ہے،گورنرا سٹیٹ بینک

آئی ایم ایف کیساتھ جلد معاہدے کا امکان ہے،گورنرا سٹیٹ بینک

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہاہے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات درست سمت میں جاری ہیں، معاہدہ ہونے کا جلد امکان ہے،پاکستان کی معیشت بہتر ہورہی ہے۔لندن میں پاکستانی کمیونٹی اور تاجروں کے عشائیہ سے خطاب اور میڈیاسے بات چیت میںگورنراسٹیٹ بینک نے کہاکہ پاکستان میں مہنگائی کوئی انوکھی بات نہیں، یہ عالمی مسئلہ ہے۔ دنیا بھر میں تیل کی بڑھتی قیمتیں مہنگائی کی بڑی وجہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ اوور سیز پاکستانیوں کے لیے وزیر اعظم کا پیغام لے کر آیا ہوں، اب تک 2 لاکھ 60 ہزار روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کھل چکے ہیں، روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کے ذریعے 2.6 ارب ڈالر پاکستان آئے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، مہنگائی پوری دنیا میں ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا میں جو مہنگائی ہے وہ پچھلے تیس سالوں میں نہیں ہوئی، ایکسچینج ریٹ جون 2019 سے مارکیٹ پر چھوڑ دیا گیا ہے، ادائیگیوں کا دبائو اس لیے ہے کہ ہماری معیشت بہتر ہورہی ہے۔دوسری جانب انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ڈائریکٹر جہاد آزور نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان چھٹے جائزہ مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے۔ایک بیان میں جہاد آزور نے کہا کہ قرض پروگرام کی مختلف شرائط کا جائزہ لیا جا رہا ہے، پاکستان کی جانب سے حالیہ اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے، مذاکرات بہترین سمت میں داخل ہوچکے ہیں۔دوسری جانب گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے لندن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کی خوشخبری جلد ملے گی، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔رضا باقر نے کہا کہ اب تک 2 لاکھ 60 ہزار روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کھل چکے ہیں، جن کے ذریعے 2.6 ارب ڈالر پاکستان آئے ہیں، مہنگائی پوری دنیا میں ہورہی ہے، امریکا میں جو مہنگائی ہے وہ پچھلے 30 سالوں میں نہیں ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں