سندھ کے عوام چوپٹ راج سے بیزار ہیں،فردوس عاشق
ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ اکتوبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے ، سندھ کے عوام چوپٹ راج سے بیزار ہیں۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کا معاشی مرکز ہے ، وزیراعظم کراچی کے عوام کے دکھوں کا مداوا اور شہر کی روشنیوں کو نئی ضیا دینے کیلئے پرعزم ہیں، سندھ کی تاریخی اہمیت ہے اسے معاشی اور اقتصادی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔