میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جج ارشد ملک اسکینڈل،ایف آئی اے کی درخواست مسترد

جج ارشد ملک اسکینڈل،ایف آئی اے کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

انسداد سائبر کرائم عدالت کے جج طاہر محمود نے جج محمد ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست مسترد کر دی۔عدالت نے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت پر کیس کا مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے کے وکیل اور ملزمان کے وکلاء کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کو انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کے حوالہ سے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے قرار دیا ہے مقدمہ سائبر کرائم ایکٹ کی دفعات کے تحت ہی بنتا ہے ۔ عدالت نے ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت تک ہر صورت مقدمہ کا چالان مکمل کر کے اسی عدالت میں پیش کیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں