میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرتارپور راہداری منصوبہ کے افتتاح میں 18روز باقی،معاہدہ طے نہ ہو سکا

کرتارپور راہداری منصوبہ کے افتتاح میں 18روز باقی،معاہدہ طے نہ ہو سکا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

کرتارپور راہداری منصوبہ کے افتتاح میں 18روز باقی ہیں تاہم اس حوالہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدہ طے نہیں ہو سکا ہے۔ بھارت نے 20ڈالر فیس ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم پاکستان کی جانب سے اس مطالبہ پر انکار کر دیا گیا ہے ۔پاکستان نے بھارت کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے ہیں جن ایک ہی رو ز میں پانچ ہزار یاتریوں کا پاکستان آنا ، تمام عقائد کے لوگوں کو کرتارپور آنے کی اجازت دینا اور بسوں کی بجائے پیدل آنے جیسے مطالبات شامل ہیں۔جبکہ پاکستان نے کہا ہے کی فیس کی مد میں 20ڈالر کی شرط کو ختم نہیں کیا جاسکتا کیونکہ کرتار پور راہداری کی دیکھ بھال کے لیے فی یاتری 20ڈالر خرچ آتا ہے اس لئے یہ فیس ختم نہیں کی جاسکتی۔ دفتر خارجہ ذرائع کے مطابق کرتارپور راہداری پر پاکستان نے اپنی جانب کا تمام کا م مکمل کر لیا ہے اور (9) نومبر کو وزیر اعظم عمران خان اس کا افتتاح کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں