میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فون کی بیٹری جلد ختم ہوجائے تو اسے کب چارجنگ پر لگائیں اور کب ہٹائیں؟ ماہرین نے مسئلہ حل کردیا

فون کی بیٹری جلد ختم ہوجائے تو اسے کب چارجنگ پر لگائیں اور کب ہٹائیں؟ ماہرین نے مسئلہ حل کردیا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۱ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

اسمارٹ فونز انسان کی ضرورت بن چکا ہے اور اس کی بیٹری ختم ہونا اور فون کا بند ہوجانا کسی بھیانک خواب سے کم نہیں ہوتا، ایسے میں ماہرین نے موبائل فون کی بیٹری کو صحت مند رکھنے کے لیے تجویز دی ہے جس پر عمل کرکے صارفین کو کافی حد تک مدد مل سکتی ہے۔نجی چینل کے مطابق معروف موبائل کمپنی کے کسٹمر سروس ڈائریکٹر ہملٹن کا کہنا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے اسمارٹ فون کی بیٹری پائیدار رہے اور جلد ختم نہ ہو تو اسے ہمیشہ 85 فیصد تک چارج کیجیے۔ان کا کہنا تھا کہ فون کی بیٹری کو کبھی بھی بالکل ختم نہ ہونے دیں بلکہ جیسے ہی اسمارٹ فون کی بیٹری 25 فیصد ہو تو اسے فوراً چارج پر لگا دیں لیکن 85 فیصد چارج ہوتے ہی اسے ساکٹ سے نکال لیں۔انہوں نے کہا کہ ہم میں سے بہت سے لوگ یہ غلطی ضرور کرتے ہیں کہ فون کی بیٹری 100 فیصد تک چارج کرتے ہیں، ایسا مسلسل کرنے سے آپ کے فون کی لیتھیم بیٹری بے حد متاثر ہوتی ہے جس سے بیٹری کمزور ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

کسٹمر سروس ڈائریکٹر ہملٹن نے مزید کہا کہ پائیدار فون کی بیٹری کے لیے کبھی بھی فون کو چارج پر لگا کر نہ چھوڑیں کیونکہ اکثر صارفین موبائل 100 فیصد چارج کرنے کے باوجود بھی موبائل کو چارجنگ سے نہیں ہٹاتے جو کہ فون کی بیٹری کے لیے نقصان دہ ثابت ہے۔اس کے علاوہ فون کی بیٹری کو محفوظ کرنے کے لیے اسکرین کی ’برائٹنس‘ یعنی لائیٹنگ کو ہمیشہ ہلکا رکھیں، ان باتوں کا خیال رکھنے سے صارفین اپنے فون کی بیٹری محفوظ اور طویل وقت تک استعمال کرسکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں