میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں پی ایس ایل کی سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ ڈی جی رینجرز ملاقات

کراچی میں پی ایس ایل کی سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ ڈی جی رینجرز ملاقات

ویب ڈیسک
هفته, ۲۱ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی باہمی کاوشوں کے ذریعے محرم الحرام کے دوران زبردست طریقے سے کام کیا اور محرم الحرام کے دو ایوینٹس،محرم کی مجالس اور بوہرہ جماعت کی محرم کی مجالس اور خطابات خیریت سے گزر گئیں۔انہوں نے یہ بات ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے کہی، جنہوں نے گزشتہ روز ان سے وزیر اعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کیے گئے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کی بدولت صوبہ بھر میں بالخصوص کراچی میں دو اہم ایوینٹس خیریت کے ساتھ اور پرامن طریقے سے گزر گئیں۔ وزیراعلیٰ سند ھ نے کہا کہ سید نا مفضل سیف الدین کی مجالس میں 30 مختلف ممالک سے 35000 سے زائد لوگ ان کا خطاب سننے کے لیے آئے ،اسی طرح شہر میں 1000 مجالس اور ماتمی جلوس منعقد ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ سب کچھ خیریت اور پرامن طریقے سے گزر گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا کریڈٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتاہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے فروری 2018 میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کے انعقاد کے حوالے سے سیکورٹی کے انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس پر ڈی جی رینجرز نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ پی سی بی کے سیکورٹی انچارج نے ان سے ملاقات کی ہے اور ان سے پی سی بی کے سیکورٹی کے معیار کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی مسئلہ نہیں ہے اور پی سی بی کے معیار اور ضروریات کے تحت سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی رینجرز سے شہر میں جاری ٹارگیٹڈ آپریشن کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ شہر میں ٹارگیٹڈ آپریشن کے اچھے و حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں